اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے جوانوں نے بدھ کو البضاء صوبے کے القمرۃ نامی اسٹرٹیجک لحاظ سے اہم پہاڑیوں پر کنٹرول کرکے رداع شہر میں دہشت گردوں کی در اندازی کو ناکام بنا دیا ہے۔
دوسری جانب یمن کے قبائلی عمائدین نے بدھ کو کہا کہ انصارالشريعۃ نامی دہشت گرد گروہ کا مقامی سرغنہ اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ مرکزی یمن میں فضائی حملے میں مارا گیا۔
اس درمیان ایک اور رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا کے جنوبی حصہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں الجزائر کا ایک شہری ہلاک اور فرانسیسی شہری زخمی ہوا۔
کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مسلحانہ حملے میں القاعدہ کے دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔ القاعدہ کے دہشت گرد یمن میں مرکزی حکومت کے کمزور ہونے کا فائدہ اٹھا کر جنوبی اور مشرقی یمن میں اپنے اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش میں ہیں۔
یمن میں القاعدہ کو اس ملک کی حکومت کے لئے بہت بڑا سیکورٹی چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔
.....
/169